the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی صد سالہ تقاریب
کرناٹک کے تاریخی شہر بیجاپور میں عالمی شہرت کی حامل مشہور وعظیم علمی دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے بانی علمائے برصغیرمیں صف اول کے عالم دین مفسر محدث فقیہ مصنف مجدد مصلح وامام شیخ الاسلام حضرت امام محمد انوار اللہ فاروقی چشتی قادری فضیلت جنگ قدس اللہ سرہ العزیز کے صد سالہ عرس تقاریب کے ضمن میں ہندوبیرون ہند علمی دینی ادبی مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے اسی مناسبت سے بیجاپور میں تنظیم علمائے جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام ۱۷؍ فروری ۲۰۱۵ء بروز منگل مطابق ۲۷؍ ربیع الثانی۱۴۳۶ھ کو صبح دس (10:00am) سے نماز ظہر تک مہتر محل مسجد جے ۔ایم ۔ روڈ بیجاپور میں عظیم الشان سمینار اور بعد نماز مغرب مہتر محل مسجد ہی میں جلسۂ عام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد سے جامعہ نظامیہ کے شیخ الحدیث حضرت علامہ محمد خواجہ شریف صاحب قبلہ ، حضرت العلامہ محمد فصیح الدین نظامی صاحب قبلہ مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ اور خطیب اہل سنت فخر جامعہ حضرت سید شاہ عزیزاللہ قادری صاحب قبلہ شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد تشریف لا رے ہیں۔اس سمینار میں حیدرآباد سے تشریف لانے والے مہمان حضرت العلامہ محمد فصیح الدین نظامی صاحب قبلہ مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ اپنا مقالہ



پیش کریں گے ان کے علاوہ مذکورہ حضرات اپنے مقالے پیش کریں گے حضرت علامہ مولانا پروفیسر سیدشاہ یوسف حسینی صاحب قبلہ کامل نظامیہ بعنوان بانی جامعہ بحیثیت شاعر نظم انوار احمدی،حضرت علامہ مولانا پروفیسر حافظ محمد ابوبکر اشرفی صاحب قبلہ فاضل نظامیہ بعنوان بانئ جامعہ بحیثیت مفسر محدث اور فقیہ،حضرت علامہ مولانا محمد مصباح الدین نقشبندی قادری صاحب قبلہ کامل نظامیہ بعنوان جامعہ نظامیہ ہندوستان کا مینارۂ نور،حضرت علامہ مولانا سیدشاہ مختار احمد قادری صاحب قبلہ کامل نظامیہ بعنوان بانی جامعہ بحیثیت صوفی ومجدد،حضرت علامہ مولانا سید صادق انواری اشرفی صاحب قبلہ کامل نظامیہ بعنوان بانی جامعہ کے علمی دینی فنی تصانیف،حضرت علامہ مولانا سید فیصل سادات صاحب قبلہ کامل نظامیہ بعنوان تلامیذۂ بانی جامعہ کی علمی ادبی خدمات،پیش ہونگے۔ اور حضرت علامہ مولانا سید شاہ توفیق حسینی صاحب قبلہ فاضل نظامیہ اور حضرت سید شاہ مرتضیٰ حسینی سادات صاحب قبلہ نعت شریف پیش کریں گے۔اور بعد نماز مغرب مہمان علمائے کرام کے خطابات ہونگے۔علمائے کرام ،مشائخین عظام ،سادات کرام،حفاظ قرآن کے علاوہ دانشوارن قوم وملت تشریف لارہے ہیں تمام برداران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان دونوں تقاریب میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.